Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل فلسطین کشیدگی، ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز کی تقریب منسوخ

ایم ٹی وی ایوارڈ کی تقریب 5 نومبر کو پیرس میں ہونی تھی
شائع 21 اکتوبر 2023 12:26am

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔

آرگنائزرز پیراماؤنٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ ایوارڈ کی تقریب کو منسوخ کرنے کا فیصلہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے یہ ایوارڈ شو کو منعقد کرنے کیلئے مناسب وقت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سوگ کا لمحہ ہے، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع کی وجہ سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اسی لئے ہم نے تقریب کو 2024 تک ملتوی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم ٹی وی ایوارڈ کی تقریب 5 نومبر کو پیرس میں ہونی تھی، جس میں کورین بینڈ بی ٹی ایس کے ممبر جنگ کک اور لی این کو پرفارم کرنا تھا۔

تقریب میں بہترین آرٹسٹ کی کیٹیگری میں دوجا کیٹ، ملی سائرس، اولیویا روڈریگو، ایس زیڈ اے، ٹیلر سوئفٹ، اور نکی میناج کو نامزد کیا گیا تھا۔

MTV AWARDs