کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر معروف بھارتی موسیقار کو مقدمے کا سامنا
استاد فیاض واصف الدین ڈگر نے اے آر رحمان پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ہندوستانی کلاسیک گلوکار استاد فیاض واصف الدین ڈگر نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنے ”شیوا ایس“ کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا۔
ڈگر نے عدالت میں اے آر رحمان اور دوسرے پروڈیوسرز پر الزام لگایا کہ گانا ’ویرا راجہ ویرا‘ کی کمپوزیشن شیوا ستوتی سے نقل کی گئی ہے، جسے ان کے والد ناصر فیاض الدین ڈگر اور چچا ظہیر الدین ڈگر نے ترتیب دیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے میوزک کمپوزر اے آر رحمان کو حکم دیا کہ وہ پونیئن سیلوان پارٹ 2 کے گانے ویرا راجہ ویرا کی خام ریکارڈنگ پیش کریں کیونکہ ہندوستانی کلاسیک گلوکار فیاض واصف الدین ڈگر نے آے آر رحمان کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
گانوں کو سننے کے بعد، جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ نے مشاہدہ کیا کہ ”بیٹ اور تال میں یقینی طور پر کچھ مماثلت ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے“، جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ نے اے آر رحمن کے وکیل سے کہا، ”آپ کو اپنی خام ریکارڈنگ کو زیور یا کمپیوٹر سے تیار کردہ سامان کے بغیر پیش کرنا پڑے گا۔“
حکم نامے میں عدالت نے واضح کیا کہ وہ موجودہ مرحلے پر کوئی مشاہدہ نہیں کرنا چاہتی لیکن اے آر رحمان کو الزامات کا جواب دینا ہوگا،عدالت اس معاملے کی اگلی سماعت 7 نومبر کو کرے گی۔
Comments are closed on this story.