آسٹریلیا نے ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف بڑا کارنامہ انجام دے دیا
آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور بنانے والی ٹیم بن گئی۔
بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔
مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔
آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 124گیندوں پر 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا
’پیٹرول سستا ہوگیا، اب ورلڈکپ میں ہماری گاڑی بھی آگے چلے گی‘
367 رنز کی بدولت آسٹریلیا ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا نے 10 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف 344 رنز بنائے تھے جس کا تعاقب پاکستان نے کامیابی کے ساتھ کرلیا تھا۔
Comments are closed on this story.