Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سمندری حدود میں قدرتی وسائل معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر سکتے ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے کردار ادا کر رہی ہے، ایڈمرل نوید اشرف
شائع 20 اکتوبر 2023 07:22pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ میری ٹائم سکیورٹی کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 25 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں قدرتی وسائل بہت زیادہ موجود ہیں، جو پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نیوی ملک کی سمندری شعبے میں ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

نیول چیف نے ساحلی کمیونٹی کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

شرکاء کو بدلتی ہوئی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Pakistan Navy

Pakistan Law and order situation