Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پی ٹی آئی چیئرمین کو غرور لے ڈوبا، صحت انصاف کارڈ ان کا ویژن نہیں تھا‘

پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال حکومت میں ایک وعدہ پورا نہیں کیا، پرویز خٹک
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 11:10pm
پشاور: صحت انصاف کارڈ ہم نے دیا یہ پی ٹی آئی چیئرمین کا ویژن نہیں تھا، عمران خان میں غرور تھا اس لئے ڈوب گئے۔ فوٹو ــ فائل
پشاور: صحت انصاف کارڈ ہم نے دیا یہ پی ٹی آئی چیئرمین کا ویژن نہیں تھا، عمران خان میں غرور تھا اس لئے ڈوب گئے۔ فوٹو ــ فائل

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ہم نے تاریخی کام کئے، ’صحت انصاف کارڈ ہم نے دیا یہ پی ٹی آئی چیئرمین کا ویژن نہیں تھا، عمران خان میں غرور تھا اس لئے ڈوب گئے‘۔

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ 75 سال میں جو بھی آیا کوئی نیا پاکستان بنانے کا نعرہ لگا رہا تھا تو کوئی روٹی کپڑا دینے کی بات کرتا ہے، لیکن پاکستان کو اس حال تک کس نے پہنچایا، ملک کا امن کس نے تباہ کیا پھر دعوے کر رہے ہیں کہ ہم آئینگے اور حالات ٹھیک کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ قصور ملک یا عوام کا نہیں سارا قصور نا اہل رہنماؤں کا ہے ایسے ہی افراد کو بے نقاب کرنے کے لئے میں نے پارٹی بنائی ہے، ہم عوام کو ان کے مکروہ چہرے دکھائیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا لیکن خدمت نہیں کی تو چھوڑ دیا، پی ٹی آئی نے ڈالر کی بارش اور عوام کو مہنگائی سے نکالنے کے وعدے کئے لیکن سب جھوٹ نکلا، ہمیں اس کرپٹ نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال حکومت میں ایک وعدہ پورا نہیں کیا، اسی لئے مجھے سوچنا پڑا کہ کب تک ان جھوٹوں کا ساتھ دیتا رہوں گا۔ ہم خیال دوستوں کے ساتھ مشورہ کرکے جھوٹوں کے خلاف میدان میں نکلے ہیں۔ پی ٹی آئی میں ایماندار لیڈر نہیں بلکہ پیسے والے ہیں، میں جھوٹے وعدوں کی بجائے عملی کام کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :

مراد سعید کا چیف جسٹس کے نام خط، اہلخانہ کو ہراساں کرنے کا نوٹس لینے کی استدعا

نواز شریف کے طیارے کو این او سی جاری، ہمراہ آنے والےافراد کی تفصیلات سامنے آگئیں

پولیس نے صنم جاوید کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ ڈرنے والا ہوں اور نہ ہی کسی کی منت سماجت کرنے والا ہوں، پرویز خٹک بھوکا رہے گا لیکن حرام نہیں کھائے گا۔

pti

Pervez Khattak

Pakistan Politics

imran khan arrested

general elections 2023