Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

فہد مصطفیٰ کون سی شوبز اداکارہ پر دل ہارے

اداکار نے انٹرویو کے دوران اپنی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق انکشاف کردیا
شائع 20 اکتوبر 2023 03:57pm
تصویر: فہد مصطفیٰ/انسٹاگرام
تصویر: فہد مصطفیٰ/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایاناز اداکارو میزبان فہد مصطفیٰ نے شوبز اداکاراؤں میں سے اپنی پسندیدہ ترین کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

حال ہی اداکار نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے کیریئر سے لے ک نجی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

میزبان کی جانب سے جب اداکار سے ان کے کرش سے متعلق سوال کیا گیا تو فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’میرے بہت کرش رہے ہیں، کرش ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ ونیزہ احمد میری اب تک کی سب سے پسندیدہ کرش رہی ہیں‘۔

اداکار نے اپنی اور ونیزہ احمد کی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’میں آج بھی اس کو فون کرکے کہہ دیتا ہوں کہ آپ کمال ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

ماہرہ خان کو فلسطین کی حمایت کی مہنگی قیمت چکانی پڑگئی

شاہ رخ پہلی بار بیٹی سُہانا خان کے ساتھ بڑے پردے پرنظر آنے کو تیار

’شادی کے بعد معلوم ہوا ہر بات پر شوہر کی اجازت لینی ہوتی ہے‘

فہد مصطفیٰ نے شو کے دوران ونیزہ احمد کی اداکاری کی تعریف کرنے کے بعد آمنہ حق کو بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔

فہد مصطفیٰ کا شمار ملک کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے، اداکاری سے لے کر میزبانی کے بعد اب ان کا شمار پاکستان کے بڑے پروڈیوسرز میں کیا جاتا ہے۔

Interview

Fahad Mustafa

lifestyle

شخصیات

podcast

Crush