Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب میں سونے کے زیورات پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی

مقدس نام کسی بھی کاغذ برتن یا سامان پر تحریر نہیں کیے جائے
شائع 20 اکتوبر 2023 03:34pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سعودی عرب میں سونے کے زیورات پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پابندی مملکت کے مفتی اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی جاری کردہ ہدایات پر لگائی گئی ہے۔

سعودی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مقدس نام کسی بھی کاغذ برتن یا سامان پر تحریر نہیں کیے جائیں، جو عام طور استعمال کے دوران ضائع کردیےٓ جاتے ہیں۔

مملکت کے مفتی اعلیٰ نے کہا کہ قرآنی آیات انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل کی گئی ہیں، انہیں دوسرے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کسی بھی صورت میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

Saudi Arabia

سونا