Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم نے طاہراشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا

تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری
شائع 20 اکتوبر 2023 01:24pm
تصویر: طاہر اشرفی/ٹوئٹر
تصویر: طاہر اشرفی/ٹوئٹر

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا ہے۔

نگران وزیراعظم نے مولانا طاہر اشرفی کو مشرقی وسطی اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔

نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے مولانا طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

مولانا طاہر اشرفی اس سے پہلے بھی وزرائے اعظم کے نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Maulana Tahir Mahmood Ashrafi