Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جادو ٹونے میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری متعارف کروا دی گئی

یونیورسٹی کی جانب سے نئےکورس کی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں
شائع 20 اکتوبر 2023 01:21pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی میدان میں ایک انوکھی پیشرفت سامنے آئی ہے، یونیورسٹی بہت جلد ایک نیا اور انوکھا شعبہ متعارف کروانے جارہی ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر میں آئندہ سال سے جادو ٹونے میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری پیش کی جائے گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ پروگرام ستمبر 2024 میں شروع کیا جائے گا، اس کورس میں جادو کی تاریخ کا جائزہ لینے کے علاوہ ادب، فلسفے، آثارِ قدیمہ، عمرانیات، نفسیات، ڈرامہ اور مذہب کے حوالے سے تجزیہ کیا جائے گا۔

اس نئے انوکھے کورس کے انسٹرکٹر، پروفیسر ایمیلی سیلوو نے یونیورسٹی کے بلاگ میں لکھا ہے کہ اکیڈمی کے اندر اور باہر جادو ٹونے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی سماجی سیاق وسباق کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں:

ایک جمائی لے تو دوسرے بھی ایسا کیوں کرتے ہیں

بھارتی ٹرین کے کچن میں چوہوں کی ضیافت، مسافر نے ویڈیوبنالی

ہزاروں برس تک سمندری گھاس یورپی باشندوں کا عام کھانا تھی

ان کے بقول ڈیکولونائزیشن، علمیات کے متبادل، حقوق نسواں اور انسدادِ نسل پرستی اس پروگرام کے چار اہم اصول ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام لوگوں کو اس تصور پر نظرِ ثانی کرنے کی اجازت دے گا کہ باقی دنیا کا تعلق جادو اور توہم پرستی سے ہے جبکہ مغرب عقلیات اور سائنس کا خطہ ہے۔

students

Black Magic

univeersity of british

new degree

new courses