Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

غربت میں اضافے کی وجہ اشیائے خوردو نوش کی بڑھتی قیمتیں ہیں، رپورٹ

عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں کے لیے میکرو پاورٹی آؤٹ لک رپورٹ جاری
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 12:29pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اجلاسوں کے لیے میکرو پاورٹی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غربت میں اضافے کی وجہ اشیائے خوردونوش اور توانائی کی ریکارڈ بُلند قیمتیں ہیں، پیٹرولیم لیوی، انرجی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے سماجی اور اقتصادی عدم تحفظ میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ غربت میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتیں ہیں، کمزور لیبر، مارکیٹس اور سیلاب کے نقصانات بھی غربت کی ایک وجہ میں سے ایک ہے۔

مزید بتایا کہ مالی سال 2024 کے دوران مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد توقع ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائرآئندہ مالی سال، ایک ماہ کی درآمدات سے کم رہنے کی توقع ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بتدریج بڑھ کر جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، معیشت میں سست روی، مہنگائی اور سیلاب کی تباہی نے غریب گھرانوں کو طور پر متاثرکیا ہے۔

World Bank

IMF