Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 06:35pm
فوتو — رائٹرز/ فائل
فوتو — رائٹرز/ فائل

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کیٓ قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.80 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 1 روپے 47 پیسے کمی سے 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے پر برقرار ہے۔

کاروبار کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 50 ہزار 731 پوائنٹس پر آگیا۔

ڈالر

Pakistan Rupee

US Dollars