Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ پہلی بار بیٹی سُہانا خان کے ساتھ بڑے پردے پرنظر آنے کو تیار

فلم کی شوٹنگ کا آغاز نومبر 2023 میں کردیا جائے گا
شائع 20 اکتوبر 2023 02:39pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بالی ووڈسُپر اسٹار شاہ رخ خان بہت جلد اپنی صاحبزادی سہانا خان کے ہمراہ پہلی بار فلم میں جلوہ گرہوں گے۔

مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والی فلم پٹھان کے بعد کنگ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ایک اور بلاک بسٹر فلم میں نظر آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

سوجوئے گھوش کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز نومبر 2023 میں کردیا جائے گا، فلم کی شوٹنگ بھارت سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں کی جائے گی۔

سدھارتھ آنند کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں سہانا خان اپنے والد کے ہمراہ پہلی بار بڑے پردے پر نطر آئیں گی۔

بالی ووڈ اسٹار کے چاہنے والے باپ بیٹی کی اس جوڑی کو دیکھنے کے لیے خاصا بے چین اور پرجوش ہیں، فلم کا پریمیئر 2024 کے آخر میں کیا جائے گا۔

شاہ رخ خان کی اگلی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ میں اداکارہ تاپسی پنو، دیا مرزا اور بومن ایرانی نظر آئیں گے۔

اس فلم کو ابھیجیت جوشی اور کنیکا ڈھلون نے مشترکہ طور پر تحریر کیا ہے، جبکہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور جیو اسٹوڈیوز اسے پروڈیوس کر رہے ہیں۔

Indian Actor

Shahrukh Khan

lifestyle

Suhana Khan

daughter