Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سی پیک نئے دورمیں داخل ہوچکا ہے، نگراں وزیراعظم

انوارالحق کاکڑ کا سنکیانگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب
شائع 20 اکتوبر 2023 10:36am
اسکرین گریب/  پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سی پیک نئے دورمیں داخل ہوچکا ہے، جس میں گوادرکو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

سنکیانگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین سےلازوال تذویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، سنکیانگ دو قوموں کو جوڑنے کا باعث بھی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سنکیانگ پاکستانیوں کے دلوں میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے، خنجراب بارڈر پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے، پاک چین کی دوستی باہمی احترام کی بنیادپراستوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نئے دورمیں داخل ہوچکا ہے اور سی پیک بی آرآئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں سےعلاقائی امن کوفروغ ملے گا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہس سی پیک میں گوادرکومرکزی حیثیت حاصل ہے، سی پیک سےصنعتی ترقی،روزگار،زراعت، آئی ٹی کوفروغ ملے گا، غزہ میں بربریت کی ہرمہذب معاشرہ مذمت کررہا ہے۔

china

CPEC

anwar ul haq kakar