Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیوب اکاؤنٹ چلانے پر برطرف بھارتی پائلٹ کی آمدن ائرلائن کے سی ای او سے بھی بڑھ گئی

سال 2020 میں انہیں برطرف کردیا گیا تھا
شائع 20 اکتوبر 2023 10:16am
مقبول یوٹیوبر گورو تنیجا
مقبول یوٹیوبر گورو تنیجا

’فلائنگ بیسٹ‘ چینل بنانے والے مقبول یوٹیوبر گورو تنیجا نے حالیہ انٹرویو میں اپنی کمائی کے بارے میں کچھ دلچسپ تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

یوٹیوب پر 8.6 ملین سبسکرائبرز اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی فالوورز رکھنے والے تنیجا نے انکشاف کیا کہ اب وہ ائرایشیا کے سی ای او سے زیادہ کماتے ہیں۔

سال 2020 میں ائر ایشیا نے کمپنی کے اندر حفاظتی خلاف ورزیوں کے بارے میں کھلے عام تشویش ظاہر کرنے پرتنیجا کو برطرف کردیا تھا۔ حفاظتی معاملات پر بے باک موقف کی وجہ سے برطرفی کا سامنا کرنے نے بالآخر گوررو تنیجا کو مواد کی تخلیق کے لیے کل وقتی کیریئر کی طرف راغب کیا۔

راج شامانی کو دیے جانے والے انٹرویو میں تنیجا کا کہنا تھا کہ، ’بھائی جیس کمپنی نے فائرکیا تھا نا، ائرایشیا نے، اس کے سی ای او سے زیادہ کمارہا ہوں میں‘۔

گورو تنیجا کی یوٹیوب اسٹارڈم میں ترقی نے نہ صرف ان کے ذاتی برانڈ کو فروغ دیا بلکہ انہیں مالی کامیابی بھی دلائی ہے۔ اگرچہ ان کی دولت کے صحیح اعداد و شمار ابھی تک ظاہر نہیں کیے گئے ہیں ، لیکن یہ وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے کہ ان کی آمدنی میں کافی اضافہ ہوا ہے.

مزید پڑھیں

تین ذہین یوٹیوبرز کی ’انوکھی ایجاد‘ ، سب برباد کردو

مکڑی کی طرح دیواروں پر چڑھنے والی ’اسپائڈر گرل‘ کی حیرت انگیز ویڈیو

یوٹیوب صارفین کیلئے بُری خبر، اہم فیچر جلد ہٹا دیا جائے گا

اب وہ اشتہاری آمدنی اور برانڈ کی توثیق کے سودے کے ذریعے آمدنی حاصل کرتے ہیں، جو پائلٹ کے طور پران کے ابتدائی دنوں سے ایک قابل ذکرتبدیلی ہے جب وہ ہر ماہ تقریبا 60،000 روپے کماتے تھے۔

تنیجا کے متعدد یوٹیوب چینلز ہیں جن میں ’فلائنگ بیسٹ‘، ’فٹ مسکل ٹی وی‘ اور ’رسبھری کے پاپا‘ شامل ہیں۔

ایر ایشیا کے بارے میں تنازع کا آٖغاز اس وقت شروع ہوا جب سی ای او ٹونی فرنانڈیز نے ایک میٹنگ سے لنکڈ ان پر پوسٹ شیئر کی۔ تصویر میں فرنینڈس کو بغیر شرٹ کے مساج کرواتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ یہ پوسٹ لوگوں کو پسند نہیں آئی اور انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔

اس ویڈیو کے بعد گورو نتیجا کا یہ انٹرویو خوب وائرل ہورہا ہے۔

india

youtube

Youtuber

Gaurav Taneja

AirAsia