Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو روم کا اعزازی شہری بنانے کا فیصلہ

52 سالہ اسانج 2019 سے لندن کی انتہائی سکیورٹی والی جیل میں قید ہیں
شائع 20 اکتوبر 2023 12:01am
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو روم کا اعزازی شہری بنانے کا فیصلہ۔ فوٹو ــ روئٹرز
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو روم کا اعزازی شہری بنانے کا فیصلہ۔ فوٹو ــ روئٹرز

اٹلی کی سیاسی رہنما ، ماہر قانون اور روم کی سابق میئر ورجینیا راگی نے کہا ہے کہ جیل میں قید وکی لیکس کے بانی جولین اسانج اگلے سال کے اوائل تک روم کے اعزازی شہری بن جائیں گے۔

52 سالہ اسانج 2019 سے لندن کی انتہائی سکیورٹی والی بیلمارش جیل میں قید ہیں اور سنہ 2010 میں خفیہ امریکی فوجی ریکارڈ اور سفارتی کیبلز کے اجرا کے معاملے میں امریکہ میں مطلوب ہیں۔

ان کے حامی ان کے مقدمے کو صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر سیاسی حملے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات کے اجراء نے زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہیں ایٹرنل سٹی کا شہری بنانے کی تحریک کی قیادت بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی فائیو اسٹار موومنٹ سے تعلق رکھنے والی ورجینیا راگی نے کی تھی۔

2016 سے 2021 کے درمیان روم کے سٹی ہال کو چلانے والی ورجینیا راگی نے رائٹرز کو بتایا، “اسانج آزادی اظہار کی علامت ہیں جو کسی بھی حقیقی جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا، “ایک صحافی کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے انہیں برسوں سے، خوفناک حالات میں اپنی آزادی سے محروم رکھا گیا ہے۔

Wikileaks

Julian Assange

Rome