Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک: انسداد پولیو مانیٹرنگ عملے کے 2 مغوی بحفاظت بازیاب

انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف کے دونوں افراد کو کڑی عمرخان گاؤں سے اغوا کیا گیا تھا
شائع 19 اکتوبر 2023 10:53pm
ٹانک : انسداد پولیو ٹیم کے2 مغوی اہلکار بازیاب۔ فوٹو ـ فائل
ٹانک : انسداد پولیو ٹیم کے2 مغوی اہلکار بازیاب۔ فوٹو ـ فائل

ٹانک سے اغواء کیے گئے انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف کے دونوں افراد بحفاظت بازیاب ہوگئے۔ دونوں کو دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔

ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف میں شامل خاتون سمیت چار اہلکاروں کو اغواء کیا تھا، تاہم واقعہ کے کچھ دیر بعد مغویوں میں شامل خاتون ہیلتھ ورکر اور گاڑی کے ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

ٹانک پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے دونوں اہلکار شعیب اور ذولفقار بازیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

ٹانک : انسداد پولیو ٹیم کے 4 افراد اغوا، خاتون اور ڈرائیور ڈرامائی انداز میں رہا

کوئٹہ : پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 17 ملزمان گرفتار

بلوچستان میں منشیات کیخلاف کارروائی، 75 ایکڑ رقبے پر تیار فصل تلف

پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ٹیم اسٹاف کے اغواء کا واقعہ ٹانک کے علاقہ کڑی عمرخان گاؤں کے مقام پر پیش آیا تھا۔

خیبر پختونخوا

Polio Virus

KPK Police