Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مداح کو اروشی کا سونے کا فون مل گیا، لیکن لوٹانے کیلئے انوکھی شرط رکھ دی

اروشی نے مداح کی درخواست تسلیم کرلی۔
شائع 19 اکتوبر 2023 10:00pm

بھارتی اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا ورلڈ کپ 2023 کے انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران اپنا 24 کیرٹ سونے کا آئی فون کھو بیٹھی تھیں۔ انہوں نے مداھوں سے فون ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی تھی اور انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

اب ایک مداح کو اروشی کا گمشدہ آئی فون مل گیا ہے، لیکن اس نے بغیر کسی احسان کے واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اروشی روٹیلا کو ایک ای میل موصول ہوئی جس نے انہیں حیرت میں ڈال دیا۔

ای میل ایک مداح کی طرف سے بھیجی گئی تھی جس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس اروشی کا فون ہے۔

ای میل میں لکھا تھا کہ ’میرے پاس آپ کا فون ہے۔ اگر آپ یہ فون واپس چاہتی ہیں تو آپ کو میرے بھائی کو کینسر سے بچانے میں میری مدد کرنی پڑے گی۔‘

اروشی روتیلا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ای میل کا اسکرین شاٹ ایک سادہ تھمبز اپ ایموجی کے ساتھ شیئر کیا، یعنی انہوں نے مداح کی درخواست کو تسلیم کیا۔

Urvashi Rautela

Gold Iphone