Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سکھ یاتریوں کیلئے ویزا آن ارائیول سے متعلق بڑا اعلان

محسن نقوی سے امریکا اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2023 08:01pm
سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر ویزا آن آرئیول دینے کی کوشش کررہے ہیں،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ۔ فوٹو ــ فائل
سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر ویزا آن آرئیول دینے کی کوشش کررہے ہیں،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ۔ فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکا اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ وفد نے محسن نقوی کو روایتی چادر بھی پہنائی۔

وفد نے سکھ برادری کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال پر نگراں وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے سکھ یا تریوں کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر ویزا آن ارائیول دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی حکومت سے بات کی ہے، جلد خوشخبری دیں گے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سینٹر بنا کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کے لئے پنجاب میں ٹورز کا خصوصی پیکیج لا رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت اس پیکج کو حتمی شکل دے رہا ہے، سکھ یاتری پیکیج کی آن لائن بکنگ کرا سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ جو مان سمان پنجاب میں ملا کوئی سوچ نہیں سکتا، پنجاب میں جو پیار اور خلوص ملا وہ فراموش نہیں کرسکتے۔

punjab

Sikh community

mohsin naqvi