Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں منشیات کیخلاف کارروائی، 75 ایکڑ رقبے پر تیار فصل تلف

کارروائی میں ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز و دیگر اداروں نے حصہ لیا
شائع 19 اکتوبر 2023 07:20pm
قلات: بلوچستان میں منشیات کیخلاف کارروائی، 75 ایکڑ رقبے پر تیار فصل تلف کردی گئی۔ تصویر بذریعہ مصنف
قلات: بلوچستان میں منشیات کیخلاف کارروائی، 75 ایکڑ رقبے پر تیار فصل تلف کردی گئی۔ تصویر بذریعہ مصنف

بلوچستان میں منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران 75 ایکڑ رقبے پر تیار فصل تلف کردی گئی۔

ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکٹکس فورس، لیویز و دیگر اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔

منشیات کے خلاف آپریشن میں 75 ایکڑ رقبے پر لگائی گئی منشیات کی تیار فصلوں کو تلف کر دیا گیا۔

پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ آپریشنز بلوچستان بالخصوص تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے کیے جارہے ہیں۔

بلوچستان

security forces

drugs

Anti Narcotics Force (ANF)