Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساڑھی کو فلسطینی پرچم کہنے پر بھارتی اینکر نے اسرائیلی اہلکار کو جھاڑ دیا

ساڑھی کسی بھی فریق کی حمایت کی علامت نہیں ہوسکتی، اینکر
شائع 19 اکتوبر 2023 06:41pm
ساڑھی کو فلسطینی پرچم کہنے پر بھارتی اینکر نے اسرائیلی اہلکار کو جھاڑ دیا۔ فوٹو ــ ٹوئٹر/شریا دھونڈیال
ساڑھی کو فلسطینی پرچم کہنے پر بھارتی اینکر نے اسرائیلی اہلکار کو جھاڑ دیا۔ فوٹو ــ ٹوئٹر/شریا دھونڈیال

اسرائیلی انٹیلی جنس اسپیشل فورسز کے عہدیدار نے بھارتی ٹی وی پر پروگرام کے دوران خاتون اینکر کی ساڑھی کو فلسطینی پرچم سے مشابہ سمجھ کر اعتراض اٹھا دیا۔ جس پر اینکر نے اسرائیلی اہلکار کو جھاڑ پلا دی۔

شو کے دوران اسرائیلی عہدیدار فیڈرک لینڈاؤ نے پروگرام اینکر شریا دھونڈیال کی سیاہ، سبز اور سرخ رنگ کی ساڑھی پر اعتراض اٹھایا۔

اہلکار نے کہا کہ آپ نے فلسطینی پرچم کے رنگ پہنے ہوئے ہیں لیکن جاں لیں کہ نیلا اور سفید رنگ (اسرائیلی پرچم) ہی غالب رہے گا۔

اینکر نے وضاحت کرتے ہوئے اسرائیلی عہدیدار کو بتایا کہ میں نے اپنی دادی کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے، وہ آج زندہ ہوتیں تو 105 برس کی ہوتیں جو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ کشیدگی سے بالکل ناواقف تھیں، لہٰذا یہ ساڑھی کسی بھی فریق کی حمایت کی علامت نہیں ہوسکتی۔

میزبان کا جواب سن کر اسرائیلی اہلکار نے ٹوکا کہ یہ کسی اور موقع کے لیے سنبھال کر رکھیں جس پر میزبان نے اسرائیلی اہلکار کو جھڑک دیا اور کہا وہ کسی کے ڈکٹیشن پر نہیں چلتیں کہ کیا پہننا ہے اور کیا کہنا ہے

israeli air strikes

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023