Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بینک اکاؤنٹس منجمد

یوٹیلٹی اسٹورز کے ذمہ 8 ارب 19 کروڑ سے زیادہ کا ٹیکس واجب الادا ہے، ذرائع
شائع 19 اکتوبر 2023 06:35pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 8 ارب سے زائد کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے پاکستان میں تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ایف بی آر کی 8 ارب روپے سے زائد کی نادہندہ نکلی، ٹیکس ادا نہ کرنے پر ایف بی آر نے یوٹیلٹی اسٹورز کے اکاؤنٹس منجمند کردیے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے ذمہ 8 ارب 19 کروڑ سے زیادہ کا ٹیکس واجب الادا ہے۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کا پروفیشنل ٹیکس غیرآئینی قرار دے دیا

ایف بی آر نے سمتبر کیلئے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم

اس بارے میں ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کا بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2دن قبل یوٹیلٹی اسٹورز کے بینک اکاونٹس منجمد کیے، البتہ دوسرے معاملات پر اپ ڈیٹ نہیں جبکہ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن محمد علی عامر سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

حکام ایف بی آر نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 10 اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے اکاؤنٹس میں موجود تمام رقوم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ نے فیلڈ فارمشنز کو بینکوں میں رقوم جمع کروانے سے روک دیا ہے۔

bank accounts

اسلام آباد

FBR

utility stores

tax

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Utility Stores Corporation