Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچے کا فوری پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر پولیس سرجن کا ایم ایل او جناح اسپتال کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ایم ایل او کی تاخیر سے پوسٹمارٹم میں شواہد ضائع ہونے کا سبب بنے گی، ڈاکٹرسمیعہ
شائع 19 اکتوبر 2023 06:10pm
بچے کا فوری پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر پولیس سرجن کا ایم ایل او جناح اسپتال کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔ فوٹو ــ فائل
بچے کا فوری پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر پولیس سرجن کا ایم ایل او جناح اسپتال کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔ فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں بدفعلی اور تشدد سے قتل کیے گئے بچے کے ساتھ مزید سفاکیت کا انکشاف سامنے آیا ہے، بچےکی لاش 9 گھنٹے تک اسپتال میں لاوارث پڑی رہی مگر ایم ایل او کو ترس نہ آیا۔ بچے کی لاش گزشتہ روز سڑک کنارے سے ملی تھی۔

ایم ایل او کی انتہائی غفلت پر پولیس سرجن ڈاکٹرسمیعہ نے سخت نوٹس لیتےہوئے سیکریٹری ہیلتھ کو ڈاکٹر عبدالباسط کے خلاف خط لکھ دیا۔ جس میں ایم ایل او جناح اسپتال کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کی گئی۔

خط میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالباسط کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے، ایم ایل او جناح اسپتال نے جان بوجھ کر بچے کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا۔

پولیس سرجن نے مزید کہا کہ بچے کی لاش پڑی رہی اور ایم ایل او دفتر چھوڑ کر چلا گیا۔

ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق ایم ایل او کی تاخیر سے پوسٹمارٹم میں شواہد ضائع ہونے کا سبب بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں بدفعلی کے بعد بچے کا قتل، 2 ملزمان گرفتار

ریپ کے بعد بچی کو قتل کرنیوالے ملزم کو 3 بار سزائے موت کی سزا سنادی

کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

خط میں الزام عائد کیا گیا کہ عبدالباسط کو فون بھی کیا لیکن انھوں نے اپنا فون بند کردیا تھا، یہ پہلا واقعہ نہیں جب ڈاکٹر عبدالباسط نے ایسا عمل کیا ہو۔

karachi

Child Rape

Child Abuse

Karachi Police

child torture