Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پلاسٹک کی اشیاء سے اسٹیکر کی باقیات ہٹانے کے آسان طریقے

پینٹ بٹر آپ کے سینڈوچ میں استعمال ہونے والا لذیذ اسپریڈ نہیں ہے بلکہ آپ کی نئی خریداری سے اسٹیکر کو ہٹانے میں بھی کارآمد ہے۔
شائع 19 اکتوبر 2023 07:39pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ہم جب بھی شاپنگ کر کے آتے ہیں تو ہماری پہلی کوشش ہوتی ہے کہ چیزوں پر سے قیمت (پرائس ٹیگ) والا اسٹیکر ہٹا دیں تاکہ اگر کسی کو تحفہ دینا ہو تو چیز کے سستا یا مہنگا ہونے کے بارے میں سوال جواب سے بچ سکیں۔

آپ کی نئی خریداری پر اسٹیکر کی باقیات چھوڑے بغیر ان پر سے قیمتوں کے اسٹیکرز کو اتارنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

لیکن یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی تجاویز دے رہے ہیں جن سے پلاسٹک کی اشیاء پر موجود ان اسٹیکرز سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

یہ چند آسان طریقے آپ کی یہ مشکل حل کر دیں گے۔

پانی اور ڈش واش سوپ یا لیکویڈ

ہر گھر میں پانی موجود ہوتا ہے اور ڈش واش کرنے کا صابن یا لیکوئیڈ بھی۔ ایک پیالے میں تھوڑا سا ڈش سوپ شامل کریں اوراسے گرم پانی کے ساتھ مکس کریں۔

پلاسٹک کی شے کو پیالے میں رکھیں اور اسٹیکر کو تقریباً پندرہ منٹ تک بھگو دیں۔

آپ دیکھیں گے کہ اب یہ اسٹیکر آسانی سے صاف ہو جائے گا اور اس کی باقیات کو ایک چھوٹے برش سے ہٹا دیں۔

ہیئر ڈرائر

اس طریقہ میں آپ اسٹیکر کو گرم کرکے اس کو آسانی سے سطح سے علیحدہ کر سکتے ہیں۔

آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ اسٹیکر والی جگہ پر اوپر سے صرف تیس سیکنڈ تک گرم ہوا لگائیں، اس کے بعد آپ اسٹیکر کو کھینچنے کے لئے کسی قسم کے سکریپنگ ٹول (یا اپنے ناخن) کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ہم ہر چیز کیلئے اس طریقے کو استعمال نہیں کر سکتے، خاص طور پر جب آپ کی شے پتلے پلاسٹک سے بنی ہو۔

مزید پڑھیں

گھر سے چیونٹیوں کو فوری بھگانے کے لیے 3 آسان ٹوٹکے

اتنے آسان طریقے کہ ہر کوئی کرنا چاہے گھر کی صفائی

تھوڑاسابیکنگ سوڈا بیڈ پر ڈالیے اور کمال دیکھئے

پینٹ بٹر

پینٹ بٹر آپ کے سینڈوچ میں استعمال ہونے والا لذیذ اسپریڈ نہیں ہے بلکہ آپ کی نئی خریداری سے اسٹیکر کو ہٹانے میں بھی کارآمد ہے۔

آپ اسٹیکر کی باقیات پر تھوڑا سا پینٹ بٹر رگڑیں اور اسے پانچ منٹ تک رہنے دیں۔ پھر اسے صاف کریں اور پلاسٹک کی چیز کو دھولیں۔

آپ دیکھیں گے کے وہاں کوئی اسٹیکر کے باقیات موجود نہیں ہیں۔

اگرآپ کے پاس اوپر دی گئی چیزوں میں سے کوئی چیز موجود نہیں ہے تو آپ سرکہ یا زیتون کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

پیپر ٹاول پر تھوڑا سا زیتون کا تیل ڈال دیں اور اسے اسٹیکر کی باقیات پر رگڑیں یا سرکہ کو استعمال کریں اس طرح اسٹیکر کے باقیات آسانی سے الگ ہو جائیں گے۔

Women

lifestyle

lifehacks

hairdryer

cleaning stickers

Dish wash soap

peanut butter

plastic things