Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعظم کی صدر ژی جن پنگ سے ملاقات، چینی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

ہم ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، انوارالحق کاکڑ
شائع 19 اکتوبر 2023 05:35pm
We want to develop relations with China in various fields: PM Kakar - Aaj News

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیجنگ میں ہوئی ملاقات میں پاکستان اور چین کے وفود بھی شریک تھے۔

نگراں وزیراعظم نے چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں مدعو کرنے پر مشکور ہوں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں۔

انہوں نے چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کی تقریر ترقی کے سفر میں آپ کے وژن کی عکاس ہے۔

انوار الحق کاکاڑ نے کہا کہ پوری دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، چین کی ترقی سب کیلئے بہترین مثال ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے بہترین تعلقات کا عکاس ہے، بیلٹ اینڈ روڈ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہم چین اور چینی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔

Chinese President

President Xi Jinping

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Belt and Road Initiative

Belt and Road Forum