Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کو مزید فوجی امداد دینے پر امریکی محکمہ خارجہ کا عہدیدار مستعفی

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ وہی غلطیاں دہرا رہی ہے جو واشنگٹن کئی دہائیوں سے کر رہا ہے، جوش پال
شائع 19 اکتوبر 2023 05:28pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے واشنگٹن کی طرف سے اسرائیل کے لیے فوجی امداد بڑھانے کے فیصلے پر استعفا دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مستعفی اہلکار جوش پال کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ غزہ جنگ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لیے مزید مصائب کا باعث بنے گی۔

جوش پال اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف پولیٹیکل اینڈ ملٹری افیئرز کے ڈائریکٹر ہیں۔

انہوں نے بدھ کو آن لائن شائع ہونے والے ایک نوٹ میں لکھا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ وہی غلطیاں دہرا رہی ہے جو واشنگٹن کئی دہائیوں سے کر رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’اسرائیل جو ردعمل دے رہا ہے، اور اس کے ساتھ اس ردعمل اور قبضے کے جمود کے لیے امریکی حمایت، اسرائیل اور فلسطینی عوام دونوں کے لیے مزید اور گہرے مصائب کا باعث بنے گی۔‘

انہوں نے کہا، ’مجھے ڈر ہے کہ ہم وہی غلطیوں کو دہرا رہے ہیں جو ہم نے ان پچھلی دہائیوں میں کی ہیں، اور میں زیادہ دیر تک اس کا حصہ بننے سے انکار کرتا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی یک طرف اندھی حمایت ایسے پالیسی فیصلوں کی طرف لے جا رہی تھی جو کم نظر، تباہ کن، غیر منصفانہ اور ان اقدار کے خلاف تھے جن کی ہم عوامی طور پر حمایت کرتے ہیں۔

جوش پال نے لکھا کہ ’میں جانتا تھا یہ اخلاقی پیچیدگی اور اخلاقی سمجھوتوں کے بغیر نہیں ہوسکتا، اور میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ میں اس وقت تک یہاں رہوں گا جب تک میں محسوس کرتا ہوں کہ میں جو نقصان پہنچا سکتا ہوں اس کا وزن میں اٹھا سکتا ہوں‘۔

پال نے لکھا کہ 11 سال سے زیادہ عرصے سے امریکی اتحادیوں کو ہتھیاروں کی منتقلی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا، میں آج اس لیے جا رہا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیل کو مہلک ہتھیاروں کی توسیع شدہ اور تیز رفتار فراہمی کے سلسلے میں ہمارے موجودہ راستے پر گامزن میں اس سودے کے اختتام کو پہنچ گیا ہوں۔

نیویارک ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، پال نے یہ بھی کہا کہ ’دشمنوں کی ایک نسل کو مارنے کے لیے، صرف ایک نئی نسل کو قتل کرنے کے لیے، اسرائیل کو نوازنا جاری رکھنا، بالآخر امریکہ کے مفادات کو پورا نہیں کرتا‘۔

US State Department

Josh Paul

US aid to Israel