ٹی وی کو بغیر نقصان پہنچائے کس طرح صاف کریں؟
الیکٹرانک مصنوعات کی صفائی ہمیشہ سے ایک مشکل مرحلہ رہا ہے۔ کیونکہ اس میں دھیان رکھنا پڑتا ہے کہ ایسی کوئی چیز استعمال نہ ہو جائے جو آپ کی مصنوعات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے۔
آپ کا ٹی وی بھی آپ کے گھر کے باقی حصوں کی طرح اکثردھول اور مٹی میں اٹ جاتا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے گھر کے باقی حصوں کی طرح اسے بھی صفائی کی اتنی ہی ضرورت ہے۔
اپنے ٹی وی کو اس طرح صاف کریں کہ اس کے بعد آپ اپنے تمام پسندیدہ شوز اور فلمیں ایچ ڈی (HD) کا مزا لے کر دیکھ سکیں۔
آپ ٹی وی کو اس طرح صاف نہیں کرسکتے جس طرح گھر کی دیگر اشیاء کو صاف کرتے ہیں، کیونکہ اس طرح آپ اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
لیکن آپ اتنی نازک شے کو کیسے صاف کریں؟
اپنے ٹی وی کو بغیر کسی نشان اور دھبے کے صاف کرنے کے لئے آپ کو صرف ایک مائیکرو فائبر کپڑے کی ضرورت ہوگی۔
مائیکرو فائبر کپڑا
مائیکرو فائبر کا استعمال تولیے اور وائپس بنانے کے لیے کیا جاتا ہے اور یہ آپ کی ٹی وی اسکرین کو نقصان پہنچائے بغیر صاف کرنے کا ایک بہترین زریعہ ہے۔
کلیننگ اتھارٹی میں صفائی کے ماہر اور سی او اولین اسٹیف نے بتایا کہ ’مائیکرو فائبر صفائی کے دوران اسکرین پر نشانات نہیں ڈالتے اور کسی بھی روئیں کو پیچھے نہیں چھوڑتے‘۔
دوسرے کپڑے یا تولیے، جیسے پیپر ٹاول یا رگ وغیرہ بہت سخت ہوتے ہیں جو خراشوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
مائیکروفائبر کپڑے نہ صرف آپ کی سکرین سے دھول اور گندگی کو صاف کرتے ہیں بلکہ یہ فنگر پرنٹس سے بھی چھٹکارا حاصل کرنے میں بہترین ہوتے ہیں۔
صفائی کس طرح کریں
اس کے لئے کوئی خاص طریقہ کار نہیں ہے بلکہ یہ تھوڑا صبر آزما اور آہستہ آہستہ کرنے کا کام ہے۔
اس کے لئے کپڑے کو آہستہ آہستہ اوپر سے نیچے کی جانب اور بائیں سے دائیں جانب حرکت کرتے ہوئے صفائی کرنی ہوگی۔ کیونکہ ماہرین کے مطابق سرکلر موشن اسکرین پر سخت نشان چھوڑ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
موبائل فون کو صاف کرنے کے مفید طریقے
اگر اسکرین پر کوئی ضدی داغ ہیں تو اسے لیپ ٹاپ کی اسکرین صاف کرنے والے کلینر سے صاف کر سکتے ہیں، لیکن اس بات کا خیال رہے کہ اسکرین پر براہ راست اسپرے نہ کیا جائے۔
اپنے ٹی وی کے ساتھ آنے والی ہدایات کو ضرور چیک کریں، ہو سکتا ہے اس پر اسکرین کی صفائی کا کوئی بہترین طریقہ موجود ہو۔
Comments are closed on this story.