Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان منزہ آپریشن میں شہید سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
شائع 19 اکتوبر 2023 04:50pm

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے رہائشی 31 سالہ سپاہی ساجد اعظم شہید کی نماز جنازہ آبائی قصبہ نکیال میں ادا کی گئی۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، اس آپریشن میں سپاہی ساجد اعظم نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں شہید سپاہی وارث خان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Funeral Prayers

Sepoy Sajid Azam Martyr