Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشکل مقدمات آنے والے ہیں جس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہوگا، چیف جسٹس

چیف جسٹس کا انتخابات اور خصوصی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ
شائع 19 اکتوبر 2023 03:19pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے دوران ریمارکس دیئے کہ عام انتخابات اورخصوصی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں، عدالت مشکل مقدمات آنے والے ہیں جس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا۔

سپریم کورٹ میں پاک عرب ریفائنری ملازمین کیس میں التوا دینے پر چیف جسٹس نے انتخابات اور خصوصی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پاک عرب ریفائنری ملازمین کا کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ عام انتخابات اور خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں، سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں جس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا۔

عدالت نے پاک عرب ریفائنری کے کیس کو دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیا، اور چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کو دو ماہ بعد مقرر کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے تک آرٹیکل 184 تین کے مقدمات مقرر نہیں ہو رہے تھے۔

Justice Qazi Faez Isa

CJP FAEZ ISA