Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ٹرین کے کچن میں چوہوں کی ضیافت، مسافر نے ویڈیوبنالی

بھارتی ریلویز میں ملنے والا کھانا حفظان صحت کے حوالے ہمیشہ زیربحث رہا ہے لیکن اس ویڈیونے پول کھول دیا
شائع 19 اکتوبر 2023 03:04pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی ریلویز میں ملنے والا کھانا حفظان صحت کے حوالے ہمیشہ سے مسافروں کی جانب سے زیربحث رہا ہے لیکن چوہوں کی کچن میں گشت کرنے کی ویڈیونے پول کھول دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹرین کے کچن کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود چوہے ضیافت اڑا رہے ہیں۔

ایک مسافر نے ثبوت کے طور پرویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جو 15 اکتوبر کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹرین میں سفر کر رہے تھے۔

سفر کے دوران مسافر نے ٹرین کے کچن میں چوہوں کو آزادانہ گھومتے ہوئے دیکھا اور اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے اس منظر کو ریکارڈ کرلیا۔

مسافر نے اپنی پوسٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس واقعے نے پریشان کردیا، میں سوچا تھا کہ میں ٹرین کے انجن کی تصویر بناؤں، ویڈیو بنانے کے لیے آ گے بڑھا تو چونکا دینے والا منظر دیکھا۔

مسافر نے کہا کہ میں نے 6 سے 7 چوہے دیکھے، جو کچن میں گھوم رہے تھے، میں اُن کی فوٹیج بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

india

Viral Video