Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

لوگ جھوٹ کیوں بولتے ہیں

'جھوٹوں کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسرے انہیں پسند کریں، تعریف کریں اوران سے متاثر ہوں۔'
شائع 19 اکتوبر 2023 01:50pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

اپنی بات کو منوانا ہو یا بات میں وزن پیدا کرنا ہو تواکثر لوگ اپنی جانب سےاصل حقائق میں معمولی سا اضافہ کر دیتے ہیں لیکن بعض دفعہ ایسا کرنے سے یہ خود ان کے لیے نقصان کا باعث بھی ہوجاتا ہے۔

اگرکوئی شخص آپ سے جھوٹ بولتا ہے اورجب آپ کو اس غلط بیانی کا علم ہوتا ہے تویہ ایک خوشگوار احساس نہیں ہوتا، لیکن امکان یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ نے خود بھی کچھ جھوٹ بولے ہوتے ہیں۔

لوگ جھوٹ کیوں بولتے ہیں اور بعض اوقات اپنے الفاظ کے ہیرپھیرسے دوسروں کو دھوکہ کیوں دیتے ہیں؟ یہاں اس بات پربھی غور کرنا چاہئے کہ لوگ ہمیشہ سچ بولنے سے کیوں کتراتے ہیں؟

میساچوسٹس ایمہرسٹ یونیورسٹی میں نفسیات کے پروفیسر رابرٹ فیلڈمین نے ”زبانی دھوکہ دہی“ کا مطالعہ کیا ہے، ان کے مطابق ’ جھوٹ بولنا ایک بہت مؤثرسماجی حربہ ہے۔ دراصل لوگ سامنے والے سےجھوٹ بولنے کی توقع نہیں کرتےاوروہ سمجھتے ہیں کہ وہ سچ سن رہے ہیں۔

اس طرح جو لوگ جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں وہ بچ جاتے ہیں۔ لیکن یہ کلیہ اس بات کی وضاحت نہیں کرتا ہے کہ ہر کوئی کبھی کبھی جھوٹ کیوں بولتا ہے۔

’ فیلڈمین نےکچھ وجوہات بیان کی ہیں جن کی وجہ سے عام طور پرلوگ جھوٹ بولتے ہیں۔

عجیب محسوس کرنا

نفسیات کے پروفیسر کے مطابق، یہ پسند کیے جانے کی خواہش پر منحصر ہے. مثال کے طور پرجب آپ کسی ایسے موضوع کے بارے میں گفتگو کا حصہ ہوتے ہیں جس کے بارے میں آپ کو کوئی علم نہیں ہے اور ایسے میں آپ ایسا محسوس کراتے ہیں جیسے آپ کو اس میں کوئی دقت پیش نہیں آرہی اور پسند کیے جانے کے امکانات کو بہتر بناتے ہیں۔ اسے آپ دوسروں کو متاثر کرنے کی خواہش بھی کہہ سکتے ہیں ۔

فیلڈمین وضاحت کرتے ہیں کہ ’لوگ چاہتے ہیں کہ دوسرے انہیں پسند کریں، ان کی تعریف کریں اوران سے متاثر ہوں۔‘

نتائج کا احساس

اگر آپ نے کچھ ایسا کیا ہے جس کے منفی نتائج ہوسکتے ہیں تو آپ ان نتائج سے بچنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے سکتے ہیں اورایسا اکثر بچوں میں دیکھا گیا ہے جب وہ کسی ایسے کام کی سزا سے بچنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں جو انہیں نہیں کرنا چاہئے تھا۔

اس کا اطلاق اس بات پر بھی کیا جاتا ہے جب بچے کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بھی جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں جیسے کوئی انعام ملنا ہو تو وہ اس انعام کو حاصل کرنے کے لیے جھوٹ بول سکتے ہیں.

##مزید پڑھیں:

جھوٹ بولنا آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے: تحقیق

ناکام لوگوں کی 7عادتیں

پاکستانیوں کے دلچسپ عمومی قومی جھوٹ

کچھ حاصل کرنے کے لیے

کبھی کبھی لوگ دوسروں کو خوش کرنے یا ان پر اثر انداز ہونے کے لیے بھی جھوٹ بولتے ہیں جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ وہ ان سے کچھ چاہتے ہیں۔ فیلڈمین کے مطابق، چاپلوسی جھوٹ بولنے کی ایک بہت ہی عام شکل ہے. ’لوگ دوسروں سے وہ کروانے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں جو وہ چاہتے ہیں۔ ’

لیکن اس حقیقت سے آگاہ ہونا اچھا ہے کہ لوگ کچھ حاصل کرنے کے لئے جھوٹ بولتے ہیں چاہے وہ چاپلوسی کے ذریعے ہو یا مبالغہ آرائی کے ذریعے۔

جھوٹ کو قائم رکھنے کیلئے مزید جھوٹ

نفسیات کے پروفیسر کے مطابق جھوٹ کا نام نہاد ’سنو بال اثر‘ ہوتا ہے۔ انہوں نے ہیلتھ کو بتایا کہ “اگر آپ شروع میں کسی چھوٹی چیز کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں تو اس جھوٹ کو برقرار رکھنے کے لئےآپ کو مزید بڑے جھوٹ بولنا پڑتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو جھوٹ کے ایک پیچیدہ جال میں پھنسا لیتے ہیں اورآپ کو یہ بھی یاد نہیں رہتاکہ اصل حقیقت کیا تھی۔

خوش قسمتی سے لوگ ہر وقت جھوٹ نہیں بولتے اورنہ ہی ہرکوئی آپ کو پکڑنے کے لئے موجود ہوتا ہے لیکن یہ جاننا آپ کے لئے ضروری ہے کہ لوگ جھوٹ کیوں بولتے ہیں۔ بس اس حقیقت سے آگاہ رہیں کہ دوسرے ہمیشہ سچے نہیں ہوسکتے۔

lifestyle

psychologist

professor

Awkward

Consequences