Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلسطین کا نام لیے بغیر ’دُعائے حاجت‘ کا بتانے والی ثناء خان تنقید کی زد میں

'انہیں ڈر ہے کہ نام لے لیا تو یوٹیوب چینل بند ہوجائے گا'
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2023 03:33pm
تصویر: انڈیا ٹی وی نیوز/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹی وی نیوز/ویب سائٹ

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان کو اسرائیل فلسطین تنازع پر خاموشی مہنگی پڑگئی، صارفین کی جانب سے ثناءخان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسرائیل فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی پرنہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے پر ہر آنکھ ہی سوگوارہے، معصوم بچوں کے بیہمانہ قتل پر پاکستان سمیت بھارتی اداکاروں نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان اور ان کے شوہر مفتی انس نے اب تک اسرائیل کی بربریت پر کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے ہر حاجت کے قبول ہونے کے لیے وظیفہ بتایا۔

مزید پڑھیں:

فحش اسکینڈل میں کھوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے راج کندرا کی فلم ’یوٹی 69‘ کا ٹریلر ریلیز

بھارتی ٹرین کے کچن میں چوہوں کی ضیافت، مسافر نے ویڈیوبنالی

’شادی کے بعد معلوم ہوا ہر بات پر شوہر کی اجازت لینی ہوتی ہے‘

شئیر کی گئی ویڈیو میں ثنا خان نے فلسطین کا نام لیے بغیر کہا کہ اس وقت ہم سب کی ایک ہی حاجت ہے کہ اللہ ہمارے بہن بھائیوں کی حفاظت فرمائے، اُس حاجت کی قبولیت کے لیے یہ وظیفہ پڑھیں۔

تاہم ’ہمارے بہن بھائیوں‘ کی جگہ فلسطینیوں کا نام نہ لینے پر سابق اداکارہ کو سوشل میڈیاصارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نےلکھا، ’آپ کو اَن فولو کر رہی ہوں، آپ جیسے مضبوط ایمان کے لوگ بھی اتنے بزدل ہیں کے فلسطین کا نام تک نہیں لیتیں‘۔

ایک صارف نے کہا ’فلسطین کے بارے میں بھی کچھ بولو‘۔

ایک اور صارف بھی اداکارہ سے خاصا ناخوش دیکھائی دیے۔

اداکارہ سے اسرائیل کی شدید مذمت کرنے پر بھی زور دیاگیا۔

صارفین نے الزام عائد کیا کہ ثناء خان کو خوف ہے کہ فلسطین کا نام لیا تو یو ٹیوب چینل بند ہوجائے گا اور بھارتی بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیں گے۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری اس جنگ میں گیارہ روز کے دوران ہزاروں سے زائد فلسطینی شہید اور چودہ سو اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی اداکاراؤں سونم کپور، سوارا بھاسکر اور گوہر خان سمیت پاکستانی شوبز شخصیات فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھا چکے ہیں۔

Celebrities

Indian Actress

lifestyle

Sana khan

Palestinian Israeli Conflict