’شادی کے بعد معلوم ہوا ہر بات پر شوہر کی اجازت لینی ہوتی ہے‘
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا حمید نے نجی زندگی کے اہم پہلوؤں پرروشنی ڈال کر صارفین کے دل جیت لیے، اداکارہ کے مطابق ان کی خودمختاری کے پیچھے والد کا کردار ہے۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے والد حمید اختر جو کہ ایک معروف کالم نگار اور صحافی ہیں، کے کردار کو بطورِ والد خوب سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میری تربیت اور خودمختاری کے پیچھے میرے والد کا بہت بڑا کردار ہے، میرے والد ایک حقیقی فیمنسٹ تھے‘۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مرد و عورت کے حقوق کی برابری پرانہیں پورا یقین تھا، آخری سانس تک وہ اس بات پر زور دیتے تھے۔ ہم چار بہن اور ایک بھائی ہیں اور میرے والد نے کبھی بھی بھائی کو مرد ہونے کے باعث ہم پر فوقیت نہیں دی‘۔
والدہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے صبا حمید نے کہا کہ ’میری والدہ بہت آزاد خیال خاتون تھیں، میری والدہ شادی کے بعد تھوڑا عرصہ اعتماد کی کمی میں مبتلا تھیں، لیکن میرے والد نے ان کو خودمختار بنایا‘۔
مزید پڑھیں:
فلسطین کا نام لیے بغیر ’دُعائے حاجت‘ کا بتانے والی ثناء خان تنقید کی زد میں
سحر شنواری کی بھارت کو شکست دینے کیلئے بنگلہ دیش کو انوکھی آفر
فحش اسکینڈل میں کھوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے راج کندرا کی فلم ’یوٹی 69‘ کا ٹریلر ریلیز
اداکارہ نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے جو ماحول اپنے گھر میں دیکھا، خوش فہمی تھی کہ پوری دنیا میں بھی یہی ہوتا ہے، لیکن ایسا نہیں تھا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’شادی کے بعد معلوم ہوا کہ ہربات پرشوہر کی اجازت لینی ہوتی ہے‘۔
صبا حمید کا شمار پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اب تک متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کو جوہر دیکھائے ہیں۔
اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے دونوں بچوں کی پرورش خود کی ہے۔ ان کے دونوں بچے میشا شفیع اور فارس شفیع انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے ہی منسلک ہیں۔
Comments are closed on this story.