Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

نوکیا نے 14 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

کمپنی کی فروخت میں20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2023 12:12pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

معروف ٹیلی کام کمپنی نوکیا نے اخراجات کو کم کرنے کے لیے 2026 کے آخر تک 9 ہزار سے 14 ہزار کے درمیان ملازمتیں ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب کمپنی کی جولائی اور ستمبر کے درمیان فروخت میں20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ شمالی امریکا جیسے بازاروں میں 5G آلات کی مانگ میں کمی کا دیکھنے میں آئی ہے، فی الحال دنیا بھر میں 86 ہزار ملازمین ہیں اور 2015 سے اب تک ہزاروں ملازمتیں ختم کر چکے ہیں۔

ایک بات قابل ذکر ہے کہ نوکیا کسی زمانے میں دنیا کی سب سے بڑی ہینڈ سیٹ بنانے والی کمپنی تھی لیکن وہ ٹچ اسکرین فونز کی مقبولیت کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

2020 میں نوکیا ہواوے سب سے بڑا بنیفشری بن گیا تھا، جسے برطانیہ کے فائیو جی نیٹ ورکس نے ایک بڑی ڈیل سائن کرنے پر بلاک کردیا تھا لیکن 5G سازوسامان بنانے والے امریکا میں آپریٹرز کے طور پر جدوجہد کر رہے ہیں اور یورپ میں اپنے اخراجات میں کمی لانے کی کوشش میں ہیں۔

Nokia