Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فحش اسکینڈل میں کھوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے راج کندرا کی فلم ’یوٹی 69‘ کا ٹریلر ریلیز

'شلپا کو فلم سے متعلق بتانے پر ایک اڑتی ہوئی چپل آئی'
شائع 19 اکتوبر 2023 12:32pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

بالی ووڈ میں اب تک بہت سے اداکاروں کی ذاتی زندگی پر فلمیں بن چکی ہیں لیکن تازہ فلم بالی ووڈ اداکارہ کے شوہرکی زندگی سے متعلق ہے۔

حال ہی میں انڈین اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی زندگی کے حالات پر بنائی جانے والی فلم ’یو ٹی 69‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا۔ یہ فلم ان کے جیل میں گزارے گئے دنوں پر مبنی ہے۔

راج کُندرا کو جولائی 2021 میں ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس الزام میں انہیں تقریباً دو مہینوں تک آرتھر جیل میں رکھا گیا تھا۔

جیل سے رہا ہونے کے بعد سے وہ اپنے چہرے پرمختلف قسم کے ماسک پہنے نظر آتے ہیں اوروہ اپنا چہرہ لوگوں کے سامنے لانے سے کتراتے ہیں۔

فلم کے بارے میں ایک انڈین چینل سے بات کرتے ہوئے انھو ں نے بتایا کہ وہ خود اس فلم میں پہلی باراداکاری کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پہلی بار میں نے شلپا سے اس فلم کے حوالے سے بات کی تھی تو وہ ان سے چند فٹ کی دوری پرکھڑی تھیں۔

’میں نے اسے بتایا کہ میرے پاس اسکرپٹ ہے اور میں اس کے جواب کا انتظارکررہا ہوں، میں نے اس کی جانب سے منہ موڑا تو میرے چہرے پر ایک اڑتی ہوئی چپل آئی۔ ’

مجھے لگتا ہے کہ اس نے سوچا ہوگا کہ یہ خیال مضحکہ خیز تھا اور شاید یہ کہ یہ فلم نہیں بنے گی اور اسکے بننے میں رسک ہے۔

یو ٹی 69 کے ساتھ اپنے ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے راج کندرا نے کہا کہ شلپا شیٹی شروع میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں لیکن بعد میں اس نے اپنا ارادہ بدل لیا اور حمایت کی۔

##مزید پڑھیں:

غیراخلاقی فلموں کا الزام: راج کندرا کو کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

شلپا کی راج کندرا سے علیحدگی ۔ ۔ ۔

فحش فلموں کا کیس ، شلپا شیٹی رو پڑیں

راج کُندرا کے مطابق انہوں نے اس فلم کے لئے ہدایتکار شاہنواز علی کو شلپا شیٹی کے پاس بھیجاجو بالآخر انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

فلم ’یو ٹی 69‘ رواں سال 3 نومبر کو انڈیا کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

راج کندرا کو جولائی 2021 میں فحش ریکارڈنگ بنانے کے شبے میں گرفتارکرنے کے بعد ستمبرمیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

Instagram

Bollywood

Indian Actress

Shilpa Shetty

lifestyle

شخصیات

Raj kundra