Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد: مکان کے تنازع پر بااثر افراد نے نوجوان کو زندہ جلا دیا

ملزمان نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی
شائع 19 اکتوبر 2023 10:51am

صادق آباد کے نواحی علاقے میں مکان کے تنازع پر بااثر افراد نے نوجوان کو زندہ جلا دیا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ چاہ پارو کےعلاقےمیں ملزمان مکان توڑ رہے تھے کہ 17سالہ آصف نے ملزمان کو مکان توڑنے سے منع کر رہا تھا۔

ورثاء کے مطابق ملزمان نے آصف پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی، جس کے نتیجے میں 17سالہ آصف نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

واقعے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کردو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Punjab police