Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کا امن مزید کشیدگی سے تباہ ہوسکتا ہے، سعودی ولی عہد

سعودی ولی کا جاپانی وزیراعظم اور یونانی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
شائع 19 اکتوبر 2023 09:16am
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان - تصویر/ روئٹرز
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان - تصویر/ روئٹرز

سعودی ولی کا جاپان اور یونان کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا اور یونانی وزیراعظم Mitsotakis kyriakos کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں فلسطین بلخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تینوں رہنماوں نے کشیدگی کو ختم کرنے سمیت فروغ امن کی کوششوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا، جاپانی اور یونانی وزرائے اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی غزہ میں اسرائیلی حملوں کو گھناؤنا جرم سمجھتا ہے، جس میں فلسطینی عوام کی جانیں جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے غزہ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا بہت ضروری ہے، خطے کے امن اور سلامتی کو لاحق خطرات سے بچانے کے لئے فوجی کارروائیوں کو روکنا ہوگا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا کا امن مزید کشیدگی کے باعث تباہ ہوسکتا ہے، اسرائیلی کاروائیوں کو روک کر امن بحال کیا جائے اور فلسطین کو دو ریاستی منصوبے کے تحت ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرکے فلسطینی عوام کو ان کے حقوق فراہم کیے جائیں۔

Saudi Arabia

Japan