Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی

میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل بھی سارو گنگولی قومی ٹیم سے متعلق پیشگوئی کرچکے ہیں
شائع 18 اکتوبر 2023 11:08pm

بھارت میں کھیلے جارہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے قومی ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی کردی۔

پاکستان اس وقت ورلڈ کپ میں 3 میچز کھیل چکا ہے جس میں قومی ٹیم کو نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی ملی اور بھارت کے خلاف میچ میں بدترین شکست ہوئی تھی۔

اب قومی ٹیم جمعہ (20 اکتوبر) کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی، بھارت سے شکست کے بعد سارو گنگولی نے بھارتی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ورلڈ کپ میں مزید آگے جانے کو مشکل قرار دیا ہے۔

سارو گنگولی نے اپنے وقت میں ماضی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ایک مختلف ٹیم تھی، یہ پاکستان ٹیم اس ٹیم جیسی نہیں ہے جس سے ہم کھیلا کرتے تھے۔

سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ یہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباؤ کو نہیں ہینڈل کرسکتی، اس بیٹنگ لائن کے ساتھ پاکستان کا اس ورلڈ کپ میں کم بیک کرنا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل سارو گنگولی نے پیشگوئی کی تھی کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جاسکتی ہیں لیکن آپ اس ایونٹ میں نیوزی لینڈ کو نظر انداز نہیں کرسکتے لہٰذا وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

گنگولی نے 4 ٹیموں کا نام لینے کے بعد کہا تھا کہ میں سیمی فائنل کے لیے 5 ٹیموں کا انتخاب کروں گا اور اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کروں گا۔

سارو گنگولی نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے تاکہ ایڈن گارڈنز میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو۔

مزید پرھیں

ورلڈ کپ: وریندر سہواگ نے پاکستان سے متعلق کیا پیشگوئی کی؟

’چٹھی میں کیا تھا؟‘، عرفان پٹھان کا نیدرلینڈ سے سوال

سابق بھارتی کرکٹر نے کس پاکستانی بولر کو موجودہ دور کا بہترین ڈیتھ بولر قرار دیا؟

cricket

Pakistan Cricket Team

Sourav Ganguly

former indian crickter

Prediction

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

world cup semi final