Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان علماء کونسل کا جمعہ کو ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان

آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس اعادہ کیا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، علامہ طاہر اشرفی
شائع 18 اکتوبر 2023 06:10pm

پاکستان علماء کونسل نے جمعہ کو پورے ملک میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

چئیرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے کانفرنس میں اعلان کیا کہ جمعہ کو پورے ملک میں یوم شہدائے فلسطین منایا جائے گا،

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈر کانفرنس میں پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔

یکجہتی فلسطین کانفرنس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا کام جارحیت روکنا اور تنازعات حل کرنا تھا لیکن یہ ادارہ آج اسرائیل اور امریکا کے سامنے ناکام ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں

بیانات سے لگتا ہے کہ اسرائیل کسی فلسطینی کو زندہ نہیں چھوڑے گا، ملیحہ لودھی

’کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں ہے؟‘

غزہ میں اسپتال پر حملہ، 500 سے زائد فلسطینی شہید، امریکا نے اسرائیل کو بری الذمہ قرار دے دیا

کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

اسلام آباد

Palestine

Palestinian Israeli Conflict

PALESTINE HAMAS

pakistan ulema council

Palestine Martyrs' Day

Maulana Tahir Mahmood Ashrafi