Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انوشے کا مداح کو شادی کے لیے سی وی بھیجنے کا مشورہ

'امیر شوہر نہیں چاہئے لیکن میں کسی غریب شخص سے بھی شادی نہیں کرونگی'
شائع 18 اکتوبر 2023 06:46pm

بہت سے اداکار اور اداکاراؤں کو اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دینا پڑتے ہیں اور یہ جواب اس وقت بہت زیادہ دلچسپ ہو جاتے ہیں جب لوگ اپنے لیے تجاویز مانگنے لگیں۔

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے انسٹا گرام پر مداحوں کے سوالوں کے دلچسپ جواب دیے، جہاں ان سے شادی کے علاوہ طلاق سے متعلق بھی رائے مانگی گئیں، جب کہ کچھ لوگوں نے ان کو شادی کی آفر بھی دے دیں۔

ایک خاتون نے ان سے تعلقات کے حوالے سے تجویز مانگی اور انہیں بتایا کہ انہیں حال ہی میں طلاق ہوئی ہے۔

انوشے اشرف نے طلاق یافتہ خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ دوسرے شریک سفر کی تلاش میں جلد بازی نہ کریں، وہ پہلے خود کو تھوڑا سا وقت دیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عام طور پر ہم سب غلط وجوہات کی وجہ سے محبت اور ساتھیوں کی تلاش کر رہے ہوتے ہیں، اس لیے نئے تعلقات میں جانے سے پہلے گہرائی سے سوچیں۔

انہوں نے مداح کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے خود خود مختار بنیں اور یہ یقین کریں کہ تنہا رہنے میں بہت مزہ اور سکون ہے، اس لیے اپنی ذات سے محبت کریں۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور جب وہ کیریئر کے انتہائی عروج پر تھیں تب بھی انہیں سننے کو ملتا تھا کہ خدا ان کے نصیب اچھے کرے۔

انوشے نے انہیں تجویز دی کہ جب بھی کوئی آپ سے ایسا کہے تو ان کی بات پر زور دار قہقہہ لگیا کریں اور اس کے بعد ان کے چہرے کو خوشی سے دیکھ کر انتہائی اطمینان سے ”آمین“ کہنے کے بعد وہاں سے خاموشی سے چلی جایا کریں اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا کریں۔

مزید پڑھیں:

ارطغرل غازی نے اداکارہ انوشے اشرف کو کال کیوں کی؟

کیا رکشہ عوامی سواری ہے؟ انوشے اشرف مشکل میں پھنس گئیں

انوشے اشرف نے سوشل میڈیا کا استعمال بند کیوں کیا؟

ایک مرد مداح نے ان سے کہا کہ انہیں معلوم ہے وہ ان کے سوال پر ناراض ہوں گی لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اداکارہ ان سے شادی کرلیں اور انہیں اپنا گھر داماد یا گھریلو شوہر بننے کا موقع دیں۔

اس پر انوشے نے بغیر کسی ناراضگی کے یہی لکھا کہ وہ اتنی امیر نہیں ہیں کہ کسی غریب مرد کی بیوی بن کر شوہر کو عیاشی کروائیں اور اگر وہ شادی کریں گی تو ان کے شوہر کو کمانا پڑے گا۔

انوشے اشرف نے اپنے مداح کو شادی کے لیے اپنی سی وی بھیجنے کا مشورہ بھی دیا۔

Instagram

Women

lifestyle

شخصیات

anchor person

Modeling