Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باغبانی کینسر سے بچاؤ میں مددگار

باغ میں کام کرنے سے تناؤ اور اضطراب میں کمی واقع ہوتی ہے۔
شائع 18 اکتوبر 2023 05:48pm

کہا جاتا ہے کہ خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے، اسی لئے آپ جب بھی فارغ ہوں تو کسی نہ کسی کام میں اپنے آپ کو مصروف رکھنے کی کوشش کریں، باغبانی بھی فارغ اوقات میں آپ کے لئے نہ صرف صحت بخش ہے بلکہ اس کی بدولت آپ بہت سی بیماریوں سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اپنے ہاتھوں کو گندا کرنا واقعی فائدہ مند ہوسکتا ہے اور باغ میں کام کرنے کے بہت سے حیرت انگیز صحت کے فوائد بھی ہیں جن میں کینسر کے خطرات کو کم کرنا بھی شامل ہے۔

یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر کے شعبہ ماحولیات میں پروفیسر اور سینئر مصنفہ جل لٹ صحت کو لاحق بعض خطرات کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنا چاہتی ہیں جو انسانوں میں عام ہیں۔

انہوں نے اس مقصد کے لئے دو گروپ تشکیل دیے جن میں سے ایک کو کمیونٹی گارڈن میں باغبانی کرنے کا موقع دیا اور دوسرے گروپ کو باغبانی کی شروعات کرنے سے پہلے ایک سال انتظار کرنا پڑا۔

جس گروپ کو باغبانی کی اجازت دی گئی تھی اسے ابتدائی کورس، کچھ بیج اور باغبانی کے لئے ایک پلاٹ دیا گیا اور اس پورے سال کے دوران دونوں گروپوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کی نگرانی کی گئی۔

جس سے یہ بات سامنے آئی کہ جس گروپ نے باغبانی میں اپنا وقت گزارا وہ دوسرے گروپ کے مقابلے میں زیادہ غذائیت سے بھرپورغذائیں کھاتا تھا۔ سابقہ گروپ نے ہر روز 7 فیصد زیادہ فائبر کھایا۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا کے کینسر کی روک تھام اور کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر جیمز ہیبرٹ کے مطابق یہ ایک بڑی تبدیلی تھی۔

انہوں نے میڈیکل نیوز ٹوڈے کو بتایا کہ ’ایک گرام فائبر میں اضافے سے صحت پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں

دودھ پتی چائے آپ کو کس طرح کینسر میں مبتلا کرتی ہے؟

کولڈ ڈرنکس میں مٹھاس کیلئے استعمال ہونیوالا مادہ کینسر پھیلانے لگا

ہر روز یہ چھوٹا سا کام کینسر کا خطرہ ٹال دیتا ہے

فائبرز کے اضافہ سے ناصف یہ مثبت اثر پڑا بلکہ ان کی جسمانی سرگرمی میں بھی اضافہ ہوا۔ باغبانی میں حصہ لینے والے گروپ نے ہر ہفتے 42 منٹ اپنی جسمانی سرگرمی میں اضافہ کیا، جس کا مطلب یہ ہوا کہ ان شرکاء کو باغبانی کے ذریعے28 فیصد جسمانی سرگرمی کرنے کا موقع ملا۔

باغبانی کا ایک اور صحتمند فائدہ یہ تھا کہ ان کے باغ میں کام کرنے سے تناؤ اور اضطراب میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سانتا باربرا میں سینٹ جانز کینسر انسٹی ٹیوٹ کی آنکولوجی نرس اور آنکولوجی کی پروفیسر ربیکا کرین اوکاڈاکے مطابق یہ فوائد کینسر، ہائی بلڈ پریشر اور ٹائپ 2 ذیابیطس جیسی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

چنانچہ اگر آپ باغبانی سے نفرت کرتے ہیں تو اس کے کچھ فوائد آپ کو تھوڑا سا بہتر بنا سکتے ہیں۔

Cancer

lifestyle

healthy lifestyle

gardening

healthy activity

University of south Carolina

medical news today