Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پورٹ قاسم کے قریب چار سالہ بچے کی لاش برآمد

بچے کی کمر پر سیاہ رنگ کا نشان ہے، پولیس
شائع 18 اکتوبر 2023 03:20pm

پورٹ قاسم کے قریب چار سالہ بچے کی لاش ملی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی کمر پر سیاہ نشان ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ بچے کو کوئی چیز مارکر قتل کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب چار سالہ بچے کی لاش ملی ہے، لاش ملنے کی اطلاع پر سکھن تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کی لاش اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ پولیس نے شواہد جمع کرلئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول بچے نے لال رنگ کی شرٹ، نیلے رنگ کی نیکر پہن رکھی ہے، اور اس کی کمر پر سیاہ رنگ کا نشان ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے کوئی چیز مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابھی مقتول بچے سے بد فعلی کے شواہد نہیں ملے، تاہم بچے کو کہیں اور قتل کرکےلاش سکھن تھانے کی حدود میں پھینکی گئی ہے۔

Child Rape

Karachi Police

child killing