Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہمیں امید بھی تھی، لیکن خوف بھی بہت تھا‘ والدہ کی وفات کے بعد عادل مُراد کا پہلا انٹرویو

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ حال ہی میں انتقال کر گئی تھیں
شائع 18 اکتوبر 2023 01:36pm

پاکستان فلم انڈسٹری کے سُپر ہٹ اداکاروحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد نے والدہ کی وفات کے بعد پہلی بار نجی زندگی کے اہم پہلوؤں سے پردہ اٹھادیا ہے۔

حال ہی میں عادل مراد ایک آڈیو انٹرویو کا حصہ بنے ہیں، جہاں انہوں نے والدہ سلمیٰ مراد کے بچھڑنے کے تکلیف دہ لمحات پر گفتگو کی۔

عادل مراد نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں، لیکن خطرے والی کوئی بات نہیں تھی، 5 دن آئی سی یو میں زیرِ علاج رہنے کے بعد ان کو گھر پر لے آئے تھے‘۔

اداکار نے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں امید بھی تھی، لیکن خوف بھی تھا بہت، کیونکہ والدہ آخری دنوں میں بہت بیمار تھیں‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ بیمار والدہ کی عیادت کے لیے پاکستان واپس آئے تھے، جس دن(جمعہ) وہ واپس روانہ ہوئے تو اگلے دو دن بعد ہی (اتوار) کو ان کا انتقال ہوگیا۔

عادل مراد نے اپنی والدہ کی علالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ شدید ڈیمنشیا میں مبتلا تھیں اور ان کی حالت بہت پیچیدہ تھی۔

اداکار نے والدہ سے جھگڑے کے باعث ملک چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا وہ 1992 میں ڈکیتی کی واردات کے بعد سے ہی ملک چھوڑچکے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں تھی اور ان کے خاندان کا بیرونِ ملک منتقل ہونا باہمی فیصلہ تھا۔

مزید پڑھیں:

’کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں ہے؟‘

شرمیلا فاروقی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر وائرل

گلوکار اذان سمیع کا والد عدنان سمیع سے متعلق بڑا انکشاف

وحید مراد کا شمار پاکستان کے بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے، ان کا خاندان وحید مراد کی وفات کے بعد بھی ہمیشہ ہی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

Interview

lifestyle

Salma murad

adil muraad

mother death