Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا مسجد کے احاطے میں قتل

رحمان رسول نے صفیہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، ذرائع
شائع 18 اکتوبر 2023 12:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

رحمان رسول نے صفیہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، جنہیں موٹروے کے قریب قتل کردیا گیا ہے۔

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ للہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، لاشوں کی شناخت رحمان رسول اور صفیہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ صفیہ نے چند روز قبل رحمان سے پسند کی شادی کی تھی، اور دونوں اپنے اپنے گھروں سے بھاگ گئے تھے، تاہم لڑکی کے گھر والوں نے دونوں کو صلح کا پیغام بھجوایا۔

حکام کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے جوڑے کو صلح کے بہانے گھر بلایا اور دونوں سے تلخ کلامی کی، جس پر نو بیاہتا جوڑا ڈر کر بھاگ گیا اور مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی، تو لڑکی کے اہل خانہ نے مسجد کے احاطے میں فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی گھر والوں کی فائرنگ سے شوہر اور ساس سمیت قتل

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ایک چرواہے نے دی، اور اطلاع ملتے ہی للہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے پنڈدادنخان اسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ واقعے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، اور قتل میں ملوث لڑکی کے اہل خانہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Punjab police

Jhelum

rescue 1122

couple murder