Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگ کوبرا کو نہلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو نڈین فاریسٹ سروس کے افسر نے شیئر کی
شائع 18 اکتوبر 2023 12:38pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کوبراسانپ خاصا خطرناک سمجھا جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک شخص کی اسے نہلانے کی وائرل ویڈیو نے صارفین کے ذہنوں میں کئی سوالات کھڑے کردیے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرانڈین فاریسٹ سروس کے افسر سوسنتا نندا نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں ایک شخص بڑی بے خوفی کے ساتھ سانپ کو نہلا رہا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص اپنے باتھ روم میں سانپ کو نہلارہا ہے اورسانپ کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا جارہا۔

کیپشن میں لکھا ہے، ’کنگ کوبرا کو غسل دینا ان کی جلد بہتر کرتا ہے تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں‘۔

افسر کے مطابق سانپ کو نہلانا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے تو ایسا کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

مختصر کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ وکوبرا کے اوپر پانی ڈالتے ہوئے اسے نہلانے والا سانپ کے سر کو بھی پکڑ لیتا ہے۔

King Cobra

snacks