Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالیہ بھٹ کو نیشنل ایوارڈ ملنے پر رنبیر کپور کی خوشی وائرل

بھارتی صدر سے ایوارڈ وصول کرنے والی عالیہ نے تسبیا ساچی کی ڈیزائن کردہ ساڑھی پہنی
شائع 18 اکتوبر 2023 11:49am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

عالیہ بھٹ نے دہلی میں منعقدہ 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تو رنبیر کپور اپنی اہلیہ کو ایوارڈ ملنے کے لمحات فخریہ انداز میں فلمانے سے خود کو روک نہ سکے۔

نیشنل فلم ایوارڈز بھارت میں سب سے زیادہ باوقار مانے جانے والے ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ 69 ویں ایڈیشن کے فاتحین کو منگل کے روز نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں انعامات سے نوازا گیا۔

عالیہ نے کریتی سینن کے ساتھ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ مشترکہ طور پرحاصل کیا۔ دوسری جانب الو ارجن کو فلم پشپا کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔

عالیہ کو فلم ”گنگو بائی کاٹھیا واڑی“ میں اپنی بہترین اداکاری کے لئے یہ ایوارڈ ملا۔

مزید پڑھیں:

نیٹ فلکس پر عالیہ بھٹ کی ڈیبیو فلم ریلیز کر دی گئی

’عالیہ بھٹ مختلف کیوں نظر آرہی ہیں‘، اداکارہ کے فوٹو شوٹ پرکڑی تنقید

فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کا مطالبہ کس کے کہنے پر کیا تھا؟

اپنے نام کا اعلان ہوتے ہی اداکارہ پورےاعتماد کے ساتھ اسٹیج پر آئیں اور بھارتی صدر دروپدی مرمو سے ایوارڈ وصول کیا۔

اس دوران ان کے شوہر رنبیر کپور نے ناظرین کے درمیان بیٹھ کر اس خاص لمحے کی ویڈیو بنائی جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

عالیہ بھٹ نے بالوں میں پھولوں کے ساتھ ساتھ شوبزسیلیبرٹیز میں مقبول ترین معروف بھارتئی ڈیزائنرسبیاساچی شادی کی تیار کردہ ساڑی پہن کر یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

اگست میں اعلان کردہ سال 2021 کے قومی ایوارڈز کے دیگر فاتحین میں فلم آر، سردار اودھم، گنگو بائی کاٹھیا واڑی اور دی کشمیر فائلز کی ٹیمیں شامل ہیں، جن میں سے سبھی نے ایک سے زیادہ ایوارڈ جیتے ہیں۔

راکیٹری: نمبی ایفیکٹ نے بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتا جبکہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھارت کا سب سے بڑا فلمی اعزاز لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان کو دیا گیا۔

Indian Actress

Alia Bhatt

lifestyle

ranbir kapoor

national award winner

ALIA BHATT GANGUBAI