Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور امریکا کے مابین سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کے معاہدے میں 5 سال توسیع

ٹیکنالوجی تعاون کے معاہدے کی اکتوبر2028 تک تجدید کی گئی
شائع 18 اکتوبر 2023 10:42am
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس

پاکستان اور امریکا کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کے معاہدے میں مزید پانچ سال کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔

پاک امریکا دو طرفہ تعلقا ت کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کے معاہدے میں مزید 5 سال کے لیے توسیع کردی گئی ہے۔

پاکستانی سفیر مسعود خان اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے، سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کے معاہدے کی اکتوبر2028 تک تجدید کی گئی ہے، اور اس معاہدے کو پاکستان اور امریکا کے درمیان اداراہ جاتی تعاون میں بڑا بریک تھرو گردانا جارہا ہے۔

Pak America