Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: مغربی ہواؤں کے زیراثر بوندا باندی کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
شائع 18 اکتوبر 2023 10:31am
تصویر: آئی آئن پی/ فائل
تصویر: آئی آئن پی/ فائل

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی ہواؤں کے زیراثرکراچی، تھرپارکرمیں بوندا باندی کاامکان ہے۔

کراچی میں موسم گرم اور خشک ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، 38 سے41 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت محسوس کیا جائے گا۔

ہوامیں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، ہوائیں شمال مشرق سے15 سے 30 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، مغربی ہواؤں کے زیراثرکراچی، تھرپارکرمیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

karachi

Met Office

Rain