Aaj News

پیر, ستمبر 23, 2024  
18 Rabi ul Awal 1446  

دنیا کی نئی تیکھی ترین مرچ

صارفین تجارتی طور پر فروخت ہونے والی چٹنی کی شکل میں اس مرچ کی آزمائش کرسکیں گے
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2023 10:32am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے اعلان میں بتایا ہے کہ ایک دہائی تک ایک دنیا کی تیز ترین مرچ ’کیرولائناریپر‘ کی جگہ اب ’پیپرایکس‘ نے لےلی ہے۔

پیپرایکس دنیا کی سب سے زیادہ تیز مرچ کے طور پرسامنے آئی ہے۔

مرچ کی چمک کی پیمائش اسکوول اسکیل پر کی جاتی ہے جسے 1912 میں فارماسسٹ ولبر اسکوول نے قائم کیا تھا۔ یہ پیمانہ مرچ کے بنیادی جزو کیپسیسین کی پیمائش کرتا ہے جو اسے مصالحہ دار بناتا ہے۔

گنیزورلڈ ریکارڈ کے مطابق کیپسیسن انسانی ٹشوز کے ساتھ رابطے میں آنے پر جلن کا سبب بنتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کرائے پر رہنے والے جلد بڑھاپے کا شکار ہوتے ہیں، تحقیق

روکھے جھڑتے بالوں سے پریشان نہ ہوں، کیلا انہیں نئی زندگی دے سکتا ہے

مشہور کافی چین ’اسٹار بکس‘ کی خفیہ ریسیپیز سوشل میڈیا پر لیک

پیپرایکس اسکوول اسکیل پر 2.69 میٹر ہیٹ یونٹس کی پیمائش کرتا ہے۔ اگست میں جنوبی کیرولائنا کی ونتھرپ یونیورسٹی میں کیے گئے لیبارٹری ٹیسٹس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کیرولائنا ریپر مرچ کو 10 لاکھ یونٹس سے زیادہ پیچھے چھوڑرہی ہے۔

پیپرایکس اورکیرولائنا ریپردونوں ہی مشہور بریڈرنے تیار کی تھی جس کا نام ایڈ کری تھا۔

دنیا کی تیزترین مرچ بنانے کے لیے ایڈ کری نے کیرولائنا ریپر کو ایک مرچ کے ساتھ کراس بریڈ کیا جو اس کے دوست نے اسے مشی گن سے بھیجی تھی اور انتہائی تیزتھی۔

پیپرایکس کے ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تو ایڈ کری سمیت صرف پانچ افراد نے اس کا ذائقہ چکھا تھا۔

پیپر ایکس کا انکشاف مقبول یوٹیوب شو ’ہاٹ ونز‘ میں کیا گیا تھا۔ شو کے خالق اور میزبان شان ایونز اداکار جینیفر لارنس، شیف گورڈن رامسے، گلوکارہ بلی ایلش، باسکٹ بال چیمپیئن شاکیل او نیل اور موسیقار ڈیو گروہل جیسے مشہور مہمانوں کے ساتھ مختلف چکن ونگز آزماتے ہیں۔

کری نے شو میں ایوانز کو بتایا کہ ’جب ہم نے اس مرچ کو باہر نکالا تو سب سے پہلے ہم نےتیزی اس حد تک بڑھانے کی کوشش کی جس کے بارے میں ہم نے سوچا تھا کہ یہ زیادہ سے زیادہ ہو جائے گی اور دوسری چیز ذائقہ تھا‘۔

صارفین خاص طور پر تجارتی طور پر فروخت ہونے والی چٹنی کی شکل میں پیپر ایکس کی آزمائش کرسکیں گے۔

ماضی کے تجربے کی وجہ سے ایڈ کری اپنی ملکیت کے تحت پیپر ایکس کی زیادہ شدت سے حفاظت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ لہذا وہ اس کے بیج عوامی طور پر جاری نہیں کریں گے۔

مرچ کھانے کے 3 گھنٹے بعد ایڈ کری کو مرچ کی شدت محسوس ہوئی اور اس کی وجہ سے انہیں ’خوفناک درد‘ کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا درد رائیگاں نہیں گیا۔

دنیا کی سب سے تیز ترین مرچ کا ریکارڈ قائم ہوجانے کے بعد ایڈ کری نے کہا کہ ، ’ہم نے کھیت میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جو بھی کوشش کی تھی کہ یہ مستحکم ہو جائے اور دنیا کی سب سے تیز مرچ بن جائے، اب اس کی توثیق ہو چکی ہے۔ میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ میں اس وقت کتنا پرجوش ہوں‘۔