Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایکس (ٹوئٹر) نے تمام صارفین سے رقم وصولی شروع کردی

ایلون مسک اشتہارات کے لیے آمدنی کے متبادل راستے دیکھ رہے ہیں
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2023 10:23am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانی جاتی تھی، نے نیوزی لینڈ اور فلپائن میں نئے صارفین کے لیے سالانہ ایک امریکی ڈالرچارج شروع کر دیا ہے۔ ایلون مسک کی ملکیت والی اس سروس کا مقصد بوٹس کا مقابلہ کرنا ہے۔

کمپنی نے ایک پوسٹ میں کہا، ’17 اکتوبر، 2023 سے ہم نے ”نوٹ اے بوٹ“ کی آزمائش شروع کر دی ہے، جو دو ممالک میں نئے صارفین کے لئے سبسکرپشن کا ایک نیا طریقہ ہے، یہ نیا ٹیسٹ اسپام، ہمارے پلیٹ فارم کی ہیرا پھیری اور بوٹ سرگرمی کو کم کرنے کے لیے پہلے سے اہم کوششوں کو تقویت دینے کیلئے تیارکیا گیا تھا‘۔

کمپنی کے مطابق ، ’یہ ایکس پر بوٹس اور اسپامرز کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے ممکنہ طور پر طاقتور اقدام کا جائزہ لے گا، جبکہ پلیٹ فارم تک رسائی کو چھوٹی فیس کی رقم کے ساتھ متوازن کرے گا۔ اس ٹیسٹ سے موجودہ صارفین متاثر نہیں ہوں گے‘۔

نیوزی لینڈ اور فلپائن میں بنائے گئے نئے اکاؤنٹس کو پہلے اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہوگی، اور پھر پوسٹ کرنے، جواب دینے، ری پوسٹ کرنے، پوسٹوں کا حوالہ دینے اور بک مارک کرنے کے قابل ہونے کے لئے 1 امریکی ڈالر سالانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ٹوئٹر پر تمام مفت بلیو ٹک ختم، خریدنے کیلئے طریقہ کار سامنے آگیا

ٹوئٹر پر 15 اپریل کے بعد کیا کچھ ناممکن ہو جائے گا

ٹوئٹر (ایکس) سے ماہانہ کتنے پیسے کمائے جاسکتے ہیں

ایکس نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ نئے صارفین جو سبسکرائب کرنے سے گریز کرتے ہیں وہ صرف ’صرف پڑھیے‘ جیسے اقدامات کر سکیں گے، جیسے: پوسٹس پڑھنا، ویڈیوز دیکھنا اور اکاؤنٹس کو فالو کرنا۔ اس کی قیمت تقریبا 1.43 نیوزی لینڈ ڈالر اور 42.51 فلپائن پیسو بنتی ہے۔

اس نئے پروگرام کا مقصد بوٹس اور اسپامرز کے خلاف دفاع کرنا ہے جو پلیٹ فارم کو ہیرا پھیری کرنے اور دوسرے ایکس صارفین کے تجربے میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شرائط و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ نیا چارج بیٹا پروگرام ہے، اور سائن اپ کرنے والے صارفین کو ریکرنگ سبسکرپشن ادائیگی سے اتفاق کرنا ہوگا۔

مسک نے سب سے پہلے گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت میں تمام صارفین سے فیس وصول کرنے کی صلاحیت کا اظہار کیا تھا، لیکن موجودہ منصوبہ نئے صارفین تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ منطق یہ تھی کہ بوٹس کو قائم کرنے میں ”ایک پیسے کا ایک چھوٹا سا حصہ“ خرچ ہوتا ہے، اور اکاؤنٹ کی لاگت کو ”چند ڈالر یا کچھ“ تک بڑھانے سے سافٹ ویئر کے آپریٹرز کو روک دیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ جب بھی کوئی بوٹ تخلیق کار دوسرا بوٹ بنانا چاہتا ہے، تو انہیں ادائیگی کے ایک اور نئے طریقہ کار کی ضرورت ہوگی۔

نئے صارفین کیلئے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسک اشتہارات کے لیے آمدنی کے متبادل راستے دیکھ رہے ہیں اور ایکس کو ادائیگی کی خدمات سمیت ایپ بنانے پر زور دے رہے ہیں۔

مسک کا کہنا ہے کہ ان کے ایکس سنبھالنے کے بعد سے اشتہار دینے والوں کے بائیکاٹ اور نامناسب یا نفرت انگیز مواد کے انتظام کے بارے میں تشویش کی وجہ سے اشتہارات کی آمدنی میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔