Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی اخبار کا اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 14 افراد کی شہادت کا دعویٰ

شہید ہونے والوں میں اسماعیل ہانیہ کے بھائی اور بھتیجے شامل ہیں، اخبار
شائع 17 اکتوبر 2023 10:35pm
اسرائیلی اخبار نے اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 14 افراد کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔ فوٹو ــ روئٹرز
اسرائیلی اخبار نے اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 14 افراد کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔ فوٹو ــ روئٹرز

اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیل اور حماس کی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں صیہونی وزیراعظم نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زید کو فون کیا ہے۔

اسرائیلی بمباری میں حماس لیڈر کے رشتے داروں کے مارے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اخبار نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں اسماعیل ہانیہ کے بھائی اور بھتیجے بھی شامل ہیں۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جس حملے میں 14 افراد مارے گئے وہ غزہ میں اسرائیل ہانیہ کے گھر پر کیا گیا تھا۔

اخبار نے فلسطین کے طبی ذرائع کے حوالے سے اپنی خبر رپورٹ کی۔ جس میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی کا یہ حملہ غزہ شہر کے علاقے شیخ رادوان میں کیا گیا، حملے کے وقت اساعیل ہانیہ گھر پر نہیں تھے وہ اس وقت قطر میں ہیں۔

دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے ہونے والی شہادتوں سے متعلق فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار ہوگئی ہے۔ حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق مغربی کنارے میں اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 61 فلسطینی شہید اور 1250 زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیل اور حماس کی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی وزیراعظم نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زید کو فون کیا ہے۔ کشیدہ صورتحال کے بعد پہلی بار اسرائیلی وزیراعظم نے کسی عرب رہنما سے رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو میں موجودہ حالات میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی صدر نے مطالبہ کیا کہ شہریوں خصوصاً خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کو تحفظ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :

قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس سے بات کر رہے ہیں، ترک وزیر خارجہ

سلامتی کونسل اجلاس: غزہ میں انسانی بنیادوں پرجنگ بندی کیلئے روسی قرارداد ناکام

انھوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی راہداری کو بغیر کسی تاخیر کے کھولا جائے اور تنازع کو دنیا میں پھیلنے سے روکا جائے۔

israeli air strikes

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023